ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں امیدوار کا انوکھا وعدہ، جیتے تو ہر گھرمیں دیں گے 10 لیٹر شراب

تمل ناڈو میں امیدوار کا انوکھا وعدہ، جیتے تو ہر گھرمیں دیں گے 10 لیٹر شراب

Sat, 23 Mar 2019 23:32:16    S.O. News Service

چنئی، 23 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں انتخابی ماحول ہے،پہلے مرحلے کی ووٹنگ بھی زیادہ دور نہیں ہے،سیاسی جماعتوں اور امیدوار کسی بھی طرح کے انتخابی وعدے کرنے سے چوک نہیں رہے ہیں۔ایسے میں تمل ناڈو میں ایک مختلف قسم کا معاملہ سامنے آیا ہے،جہاں تمل ناڈو میں بڑی سیاسی پارٹیاں مفت انتخابی اعلان کرنے سے بچتی نظر آ رہی ہیں، وہیں ایک آزاد امیدوار نے الیکشن جیتنے کے بعد مفت شراب دینے کا وعدہ کیا ہے۔پیشے سے ٹیلر 55 سالہ شیخ داؤد نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ انتخابات جیتتے ہیں تو اپنے لوک سبھا انتخابات میں ہر گھر میں 10 لیٹر شراب مفت دیں گے،شیخ داؤد نے تیروپور لوک سبھا سیٹ سے پرجہ داخل کیا،شیخ نے اپنے انتخابی منشور میں 15 اعلانات کئے ہیں۔اس منشور میں خواتین کے لئے انتہائی خاص جگہ سے بنائی ہے۔شیخ نے وعدہ کیا ہے کہ خواتین کو 25000 روپے ماہانہ دئے جائیں گے۔شیخ داؤد اپنے انتخابی منشور میں کہتے ہیں کہ میرے انتخابی منشور کے 15 جھلکیاں ہیں، جس سے عوام کو براہ راست طور پر فائدہ پہنچے گا،گھر کی خواتین مکھیا کے لئے میں نے حکومت کی جانب سے 25000 روپے ماہانہ کا بندوبست کروں گا،میں ایسا اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کہ لوگ غلطیاں کریں لیکن میں پنڈڈچیري سے خالص برانڈی ہر خاندان کے لئے دستیاب کراؤں گا جن کا استعمال دوا کی طرح ہو سکے،یہ ہر ماہ دیا جائے گا۔

اس انتخابی منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر خاندان کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دی جائے گی،ہر لڑکی کو شادی کے وقت 10 سونے کے سکے اور 10 لاکھ کیش دیا جائے گا۔منشور کسانوں کے لئے شیخ داؤد نے وعدہ کیا ہے کہ ضلع میں میں پانی کے نظام درست کرنے کے لئے نہر کی کھدائی کرائی جائے گی، جسے میتتور ڈیم کے ذریعے تیروپور اور سلیم ضلع کو مربوط کیا جائے گا۔


Share: